ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں 2 خواتین کے گلے سے سونے کی چین اُڑانے کی واردات

بھٹکل میں 2 خواتین کے گلے سے سونے کی چین اُڑانے کی واردات

Sun, 24 Dec 2023 13:35:25    S.O. News Service

بھٹکل 24 / دسمبر (ایس او  نیوز) علی الصبح چہل قدمی کے لئے نکلنے والی 2 عمر رسیدہ خواتین کے گلے سے سونے کی چین اڑانے کا واقعہ تعلقہ کے کائیکنی میں ہیراڈی کراس پرسنیچر کو پیش آیاہے۔

 معلوم ہوا ہے کہ ہیراڈی کراس پر واکنگ کے دوران موٹر بائک پر سوار ہو کر آنے والے لُٹیروں نے پریما (65 سال) اور موہینی نارائن شیٹی (68 سال) نامی خواتین کے گلے سے سونے کی چین اڑائی ہے جس کا مجموعی وزن تقریباً 45 گرام ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پریما کے گلے سے منگل سوتر چھینتے وقت وہ ٹوٹ کر دو ٹکڑے ہوگیا اور لٹیرے ایک ٹکڑا وہیں پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اس تعلق سے مرڈیشور پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی گئی ہے اور ڈی وائی ایس پی شریکانت نے لٹیروں کو جلد ہی گرفتار کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ 


Share: